 
                                                                              باجوڑ ضلع گاؤں تنگی کے قریب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک خفیہ ٹھکانے پر آپریشن کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے جس میں آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کے بڑے نیٹ ورک کا قلع قمع کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن باجوڑ کے گاؤں تنگی کے قریب کیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمان عرف فدا مارے گئے۔
بمطابق آئی ایس پی آر یہ دہشت گرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور دہشت گرد نیٹ ورک پاکستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے لیئے کوآرڈینیٹ کرتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 