
وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 7 ہزار ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرنا ہے۔
وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی ائی اے )میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں۔
غلام سرور خان نے کہا کہ پی ائی اے میں سات ہزار لوگوں کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس 14 ہزار ملازمین ہیں۔سات ہزار ملازمین کو وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ائی اے سے جن لوگوں کو نکال رہے ہیں ان کو مطمئن کریں گے۔
وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کے حوالے سے عدالت کا حکم ہے ،جلد تعیناتی کر دیں گے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے چھ سو امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جس میں سے 18 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا لیکن وہ مطلوبہ میعار پر پورے نہیں اترے۔
غلام سرور خان نے کہا کہ فرانزک انکوائری ہوئی ہے جس میں 262 پائلٹس کے لائنسز مشکوک پائے گئے ہیں ۔ یہی بات میں نے فلور آف دی ہاؤس ،مختلف پریس کانفرنسز اور ٹاک شوز میں بھی کہی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی غلط انفارمیشن نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مشکوک لائنسز رکھنے والے پائلٹس کی انکوائری بھی ہوئی اور انہیں سنا بھی گیا۔ جو لوگ درست ثابت ہوئے انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 82 پائلٹس ملوث پائے گئےجس پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ جو بھی کیا قومی مفاد میں کیا کچھ بھی غلط نہیں ہوا۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جو ابتدائی رپورٹ پارلیمنٹ میں دی اس پر قائم ہوں۔ اس رپورٹ پر آج بھی من وعن کھڑا ہوں۔جو کہتا ہے رپورٹ غلط ہے اور جس نے یہ رپورٹ بھیجی ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News