Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شورشرابے کی نظر ہو گیا

Now Reading:

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شورشرابے کی نظر ہو گیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شورشرابےکی نظر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے 25 منٹ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت شروع ہوا۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے اور گرفتاریوں کے خلاف ایوان میں سراپا احتجاج  ہوگئے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،گرفتار کرنا  ہے تو کرلو ،ہم گرفتاریاں دینے  کے لیے تیار ہیں۔

سمیع اللہ خان نے کہا کہ حکومت کہتی ہےکہ ہم نے  نیب پر حملہ کیا  لیکن جنہوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا وہ ان کے لاڈلے ہیں ،انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

Advertisement

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے ٹھوکر نیاز بیگ  میں مریم کی پیشی پر ہنگامہ آرائی میں حکومت کی جانب سے گرفتاریوں اور دفعات کے خلاف ایوان میں احتجاجاً علامتی دھرنا دیا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو از خود نوٹس لینے کا اختیار مل گیا ۔کمیٹیوں کے اختیارات میں اضافے کی تحریک متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

کمیٹی معاونت کے  لیے کسی بھی ماہر کو طلب کرسکے گی۔ چیئرمین کمیٹی کا فیصلہ کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں ہوسکے گا۔  ترمیم کے بعد چیئرمین کمیٹی سرکاری افسران کو قصوروار ہونے پر سزا بھی دے سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر