Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے خوشحالی کا آغاز ہوگا، اسد عمر

Now Reading:

بلوچستان کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے خوشحالی کا آغاز ہوگا، اسد عمر
بلوچستان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے بلوچستان میں خوشحالی کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 9 پسماندہ ترین اضلاع میں 600 ارب روپے آئیندہ کے 3 سالوں میں خرچ کیے جائیں گے ۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے سب سے بڑا پروگرام ہے۔

اسد عمر نے بتایا ہے کہبلوچستان میں 16 نئے ڈیمز بننے جا رہے ہیں ۔ ان سے 150,000 ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی جس سے روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ گیس کی فراہمی جدید نظام کو مدنظر رکھتے ہوے ممکن بنائی جا رہی ہے اور جو افراد زیادہ استطاعت نہیں رکھتے انکی سماجی تحفظ کے پروگرام “احساس” کے زریعے مدد کی جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہبلوچستان میں بجلی کی فراہمی کے لیے کچھ گھروں کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔ 273,000 گھروں کو سولر انرجی لوکل گرڈز کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ایک بڑی آبادی کے پاس بجلی کا کوئی کنکشن نہیں ہے، صرف 12 فیصد گھروں کے پاس بجلی کا نظام موجود ہے اور بلوچستان کے 9 اضلاع میں بجلی کی فراہمی کو 57فیصد تک بڑھایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم علاقوں کی مجموعی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر