وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی سے انکار کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مذاکرے سے خطاب میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے عالمی سطح پر عدم برداشت اور انتہا پسندی بڑھ رہی ہے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی سے انکار کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ جمہوری اقدار مضبوط ہو رہی ہیں جس کے لئے تحمل اور برداشت کے فروغ کیلئے معاشرتی ہم آہنگی ضروری ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور کرتار پور راہداری کھولنا ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کیلئے پاکستانی عزم کا عکاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
