
امتیاز احمد شیخ وزیر توانائی سندھ نے کہا ہے کہ ماحول دوست توانائی منصوبوں میں سندھ سب سے آگے ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے بتایا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے صوبے میں 12.8 ارب روپے لاگت کے شمسی توانائی منصوبوں پر مذاکرات طے پاگئے ہیں۔
اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ مانجھند ضلع جامشورو میں 560 میگا واٹ اور گھارو ضلع ٹھٹہ میں 300 میگا واٹ کے سولر پارک پر بات چیت بھی جاری ہے۔
دونوں سولر پارک سے پیدا ہونے والی بجلی کی کھپت اور خریداری کے لئے وفاق اور کے الیکٹرک سے گفت و شنید کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں 1.2 ارب روپے کی لاگت سے سندھ کے ہر ضلعے میں سرکاری شعبے کے کورونا ایمرجنسی سینٹرز کے حامل 29 اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مذکورہ 29 اسپتالوں کو مارچ 2021 تک سولرائز کردیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News