Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک سے وابستہ ترقی میں میری ٹائم سیکیورٹی کلیدی کردار کی حامل ہے، نیول چیف

Now Reading:

سی پیک سے وابستہ ترقی میں میری ٹائم سیکیورٹی کلیدی کردار کی حامل ہے، نیول چیف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ  سی پیک سے وابستہ ترقی میں میری ٹائم سیکیورٹی کلیدی کردار کی حامل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کوسٹل ایریاز میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

نیول چیف نے تربت،گوادراور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

تربت آمد پرکمانڈر پاکستان فلیٹ اور اورماڑہ کےدورے میں کمانڈر کوسٹ بھی نیول چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

نیول ائیر اسٹیشن تربت آمد پرنیول چیف کو نیول ائیر آرم آپریشنز پربریفنگ دی گئی۔انہیں گوادر پورٹ اور سی پیک کی کوسٹل سیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

امیر البحر نے جناح نیول بیس اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کا بھی دورہ کیا۔

نیول چیف نے ان اسٹیشنز پر تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے ساتھ وقت گزارااوران کے جذبے کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر