Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  افغان امن عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   کا دورہ ء افغانستان کے ثمرات کے حوالے سے اہم بیان میں کہنا تھا کہ  افغان امن عمل  آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، دوحہ میں بھی بات چیت چل رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  اس صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء کابل کا مقصد اس پیغام کا اعادہ کرنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے اور افغانستان میں مستقل اور دیرپا امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر دیکھنے  کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان اس ضمن میں اپنی پوری معاونت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ  دورہ کابل کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا بھی ہمارے پیش نظر تھا۔  افغانستان کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی افغان قیادت کے ساتھ، ہماری اہم نشستیں ہوئیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  ان نشستوں میں ہم نے ٹرانزٹ ٹریڈ، دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے دو طرفہ کثیر الجہتی اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ  خیال کیا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ  صدر اشرف غنی کے ساتھ بہت اچھی نشست ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  میری، افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر اور ان کی ٹیم کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی جس میں ہم نے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مستقبل کے راستے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا افغانستان اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے  مشترکہ نقطہ نظر  پر بھی اتفاق ہوا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  میں سمجھتا ہوں کہ افغان قیادت اس دورے کی اہمیت کو سمجھتی ہے وہ وزیر اعظم عمران خان کی سوچ سے بخوبی واقف ہیں وہ وزیر اعظم کے دورہ  کابل کے منتظر تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں دورہ  پاکستان کی دعوت بھی دی ہے جس پر انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان تشریف لائیں گے اور جہاں تک ہم نے بات پہنچائی ہے مزید اس کو آگے  لے کر چلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر