
پاکستان کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں ہے اور اسی حوالے سے ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ریونیو میں مزید اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم موجودہ صورتحال کی پیش نظر پاکستان نے ٹیکسوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے دباو کی تصدیق کر دی ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہمشکلات کے باوجود پہلے چار ماہ میں ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ریونیو بڑھنے کی بڑی وجہ سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی اور کاروباری طبقے کو ریفنڈز ملنے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News