کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت ڈی سیز اور ڈی ایچ او کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری ہیلتھ کاظم جتوئی نے بھی شر کت کی۔

اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
شہر قائد کے چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

جنوبی شرقی وسطی غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نو ٹی فیکیشن کل تک جاری کر دیں گے۔ کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائکرو لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نو ٹیفیکشن جاری کر دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
