 
                                                                              پاکستان پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ ایک اور مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ نیب سکھر نے ان کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ریجنل بورڈ نیب کی میٹنگ میں پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف مزید ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ضمنی ریفرنس حتمی منظوری کے لیے چیرمین نیب کو بھیجا جائے گا۔
میٹنگ میں سرکاری ٹھیکیدار طارق حسین عباسی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی۔
یاد رہے کہ طارق عباسی محکمہ آبپاشی میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے اور اس کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہے۔
دوسری جانب خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کا وقت بھی ختم ہوچکا ہے تاہم انہوں نے اپنی بھتیجی کی آخری رسومات بھی مکمل طور پر انجام دیں۔
پیرول پر 96 گھنٹے گذارنے کے بعدجیل انتظامیہ نے خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال پہنچا دیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے بھتیجی کے انتقال پر خورشید شاہ کو پیرول پر رہا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 