
کراچی پولیس کی مبینہ بے حسی زیرحراست ملزم کی جان لے گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس کی جانب سے 45 سالہ رحمت کو پانچ روز قبل لاصف اسکوائر میں واقع اسٹیٹ ایجنسی سے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کی زیر حراست ملزم کی ضمانت کے عدالتی احکامات کے بعد بھی پولیس نے ملزم کو حراست مییں رکھا اور مبینہ رشوت کا مطالبہ بھی کیا۔
سہراب گوٹھ پولیس نے پندرہ ہزار وصولی کے باوجود بھی ملزم کو رہا نہیں کیا تھا۔
اس ضمن میں لواحقین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے تشدد کرکے 45 سالہ رحمت کو دوران تفتیش تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا تاہم آج چچا سے ملاقات کے لیے تھانے گئے تو پولیس نے عدالت پیشی کا بہانہ بھی کیا۔
لواھقین نے بتایا کہ پولیس نے کافی وقت گزرنے کے بعد پولیس نے رحمت کی موت کے بارے میں خبردی جس کے بعد ہم لاش وصول کرنے سرد خانے پہنچے تو پولیس نے لاش دینے سے بھی انکار کیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News