
کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں مقیم بھارتی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے۔
بھارتی ہائی کمشن کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں اور نوری ویزہ ہولڈرز اور انکے اہل خانہ کی لسٹ جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث 135 نوری ویزہ ہولڈرز، 75 بھارتی شہری اور 11 نوری ویزہ ہولڈرز کے اہلخانہ 23 نومبر کو بھارت روانہ ہوں گے۔
بھارتی ہائی کمشن نے کہا کہ پاکستان میں پھنسے 221 شہریوں اور ویزہ ہولڈرز کی واپسی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
بھارتی ہائی کمشن نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے باعث 135 نوری ویزہ ہولڈرز، 75 بھارتی شہری اور 11 نوری ویزہ ہولڈرز کے اہلخانہ 23 نومبر کو بھارت روانہ ہوں گے۔
بھارتی ہائی کمیشن نے مزید کہا کہ بھارتی شہریوں اور نوری ویزہ رکھنے والوں کی واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے زریعے ہوگی جبکہ واپس لوٹنے والے بھارتی شہریوں اور نوری ویزہ رکھنے والوں کی باحفاظت بھارت واپسی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News