کراچی کے دو ضلعوں میں لاک ڈاؤن نافذ
کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو / اسمارٹ لاک...
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کراچی میں تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کراچی انتظامیہ نے اہم اقدامات شروع کردیے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کل سے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی۔ ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔
کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز احکامات پر عمل کرائیں۔
افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News