
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے پارٹی رہنماوں کی جانب سے لگائے گئے تمام دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے کردیئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا الیکشن شفاف اور آزادانہ ہوگا الیکشن میں پولیس رینجرز ایف سی کے اہلکار الیکشن سیکورٹی دیں گے۔
راجہ شہباز خان کا کہنا تھا الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزراء سمیت گلگت میں مہم چلانے والے 95 اراکین پارلیمنٹ کو نوٹس دیا جاچکا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا گلگت بلتستان اسمبلی کا تیسرا الیکشن ہونے جا رہا ہے،، انتخابات 2015 کے قوانین کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آل پارٹیز سے مشاورت بھی کی ہے اور صاف شفاف الیکشن کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، بیلٹ پیپرز چھپائی کا کام جاری ہے گلگگت بلتستان کے چوبیس حلقوں میں الیکشن ہونگے، کورونا ایس او پی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروایا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News