Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسی پالیسیاں لارہے ہیں جس سے ملک کے اندر روزگارپیدا ہوں، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

Now Reading:

ایسی پالیسیاں لارہے ہیں جس سے ملک کے اندر روزگارپیدا ہوں، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایسی پالیسیاں لارہے ہیں جس سے ملک کے اندر روزگار پیدا ہوں تاہم معاشی صورت حال میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ایجنڈے کے نکات پرغور کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاشی ترقی کے لئے کاروباری طبقے کو مراعات دی گئیں ہیں اور ملک میں موجود معاشی بحرانی کیفیت کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے اور گذشتہ چار ماہ میں قرضہ نہ لینا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت پر جار ہے ہیں، اسٹاک ایکسچینج، غیر ملکی سرمایہ کاری، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ سمیت ہر شعبے میں بہتری آرہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ہدف ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں ،ملک میں خوشحالی آئے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کی دوسری لہر آچکی ہے اس میں ہم نے بہتر احتیاط کرنا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر