
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نائجر میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں نائجر یونیورسٹیوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات پاکستان اور نایجر کے مابین تعلیم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا ہے تاہم وفد کے شرکاء نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نایجر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے اس لیے ہم نے نائجر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی درجہ بندی میں اضافہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، نائجر کے ساتھ تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے لئے پر عزم ہے۔
ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، نائجر یونیورسٹیز کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا اور نائجر کی یونیورسٹیاں، ہمارے سفارت خانے کے ذریعے ہمیں اپنی پرپوزلز بھجوا سکتے ہیں۔
نائجر یونیورسٹی کے سربراہان نے کہا کہ پاکستان، مسلم امہ کا اہم ملک ہے پاکستان کی طرف سے نائجر کے طلباء کو حصول تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News