
کورونا وائرس سے متاثرہ مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کی بعض جگہوں سے کورونا وائرس سے متاثرہ مر یضوں میں غیر معمولی اضافہ د یکھنے میں آیا ہے جو کہ پبلک ہیلتھ کے لئے خطرے کا باعث ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے و سیع تر مفاد کے پیش نظر ایسے تمام ہاٹ سپاٹس میں ہوم ڈ یپار ٹمنٹ کی جا نب سے سمارٹ لاک ڈا ؤن کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ تما م انتظامی افسران بذات خود فیلیڈ میں موجود رہتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ مند ر جہ بالا تمام علاقو ں میں لاک ڈاؤن پر مکمل طور پر عملدرآمد ہو۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے علاقے سیکٹر سی فیز 1 ڈی ایچ اے، گلشن آباد، سٹریٹ 10حا لی روڈ ، بلاک بی 4 علا مہ اقبال سٹر یٹ مسلم ٹا ؤن، فیز 3 بحر یہ ٹا ؤن کی کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس کے طور پر نشا ندہی کی گئی اور ان علاقوں میں 19 نو مبر2020 سے 28نو مبر2020 تک آمد و رفت کو کنٹرول کر نے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان علا قوں میں تمام ما ر کیٹس، شا پنگ مالز، ریسٹورنٹس اورسرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ علا قوں میں پبلک ٹرا نسپورٹ کے ذر یعے لوگوں کی آمد و ر فت مکمل طور پر بند ر ہے گی ما سوا ئے ایسی سہو لیات جن کو اس پا بندی سے مثتنثیٰ قرار دیا گیا ہے جبکہ ان علاقوں میں ہر قسم کی مذ ہبی، سما جی و دیگر اجتما عات پر مکمل پا بندی عا ئد کی جا تی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ کورونا وا ئرس ایس او پیز کے مطابق لاک ڈاؤن علاقوں میں سے گروسری اسٹورز ، آٹا چکی، پھل و فروٹ کی دوکا نیں، پیٹرول پمپس اورتندور صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کھلے ر ہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام طبی سہو لیات کے مراکز، ہسپتال،، کلینکس، لیبا ر ٹریز اور میڈیکل سٹور24 گھنٹے کھلے ر ہیں گے اور دودھ کی دوکا نیں، بیکر یز، چکن و گو شت کی دوکا نیں صبح سات سے شا م سات بجے تک کھلی ر ہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News