
پاکستان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان پریشانی، بھوک، خوف اور ظلم سے پاک ایک محفوظ ، جوابدہ اور دوستانہ ماحول میں ہر بچے کے بڑھنے، سیکھنے، کھیلنے اور پھلنے پھولنے کے حق کی تصدیق کرتا ہے۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1329836432123375618
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے بچوں کے استحصال اور جنس ، مذہب اور نسل کی بنیاد پر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے متعدد ادارہ جاتی اور قانونی اقدامات اٹھائے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال اگست میں پسماندہ بچوں کو خوراک اور غذائیت کی فراہمی اور ان نشوونما کے لیے غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لئے احساس نشونما پروگرام کا افتتاح کیا۔احساس نشونما پروگرام کے تحت اس وقت 9 اضلاع میں 22 نشونوما مراکز کام کر رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 وبائی مرض نے ترقی پذیر ممالک میں بچوں کے لئے کثیر الجہتی چیلنجز کو اجاگر کیا ہے۔بالخصوص بڑھتے ہوئے قرضے ، بے روزگاری ، غربت اور بیماری بچوں کی نشو ونما میں رکاوٹ اور ان کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں ۔
انہوں نے بچوں کے عالمی دن کو کوویڈ 19 وبائی مرض کے تناظر میں بچوں کی صحت اور ان کی سماجی و اقتصادی زندگی پر اثرات کو کم کرنے کے عالمی عزم کو تقویت دینے کے لئے ایک یادگار یاد دہانی کے طور پر یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News