
خیبرپختونخوا میں ایک محفل موسیقی میں معروف ڈانسر چاہت کی وجہ سے 16 ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے کاغذی میں شادی کے موسیقی پروگرام میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے اور افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ کو واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
علاقہ عمائدین مشران نے معروف ڈانسر چاہت اور اس کے ساتھیوں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کر دیا جس کی وجہ سے شادی کی اس تقریب میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش کی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو اس معاملے میں ملوث ہونے پر چاہت اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور معاملے میں ملوث ہونے پر مینٹینینس آف پبلک آرڈر کے تحت ضلع بدر کرنے کی ہدایت کی
اس سے قبل بھی معروف ڈانسر چاہت کی وجہ سے 16 جانیں ضائع ہوئیں جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News