بھارتی طیارے کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرلائن “گو ایئر” کے طیارے میں ایک مسافر اچانک دم توڑ گیا ہے جس کے باعث طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
اس ضمن میں اے سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران پرواز مسافر کی طبیعت بگڑنے پر طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت لی تھی لیکن مسافر محمد نوشاد لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرگیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گو ایئر کی پرواز 6658 سعودی عرب کے شہر ریاض سے دہلی جارہی تھی، بھارتی طیارے کو ری فیولنگ کے بعد کچھ دیر میں روانہ کیا جائے گا۔
تاہم اس حوالے سے سی اے اے کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائن ری فیولنگ کے بعد میت سمیت دہلی روانہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
