Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے کرتار پور راہدری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کو واضح طور پر مسترد کردیا

Now Reading:

پاکستان نے کرتار پور راہدری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کو واضح طور پر مسترد کردیا
دفتر خارجہ

 کرتار پور راہدری کے خلاف بھارتی بے بنیاد اور غلط پروپیگنڈا کو پاکستان سمیت پاکستان سکھ پربھاندک کمیٹی نے بھی واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا امن راہدری کو بدنام کرنے کی کوشش ہے کیونکہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد بھارت میں ہندوتوا سے متاثر بی جے پی کا مذہبی انتشار پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے دعوے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے واضح طور پر بتایا ہے کہ پاکستان سکھ گردوارہ پربھاندک کمیٹی ریحت کے مطابق کرتار پور سمیت گردوارہ صاحبان میں رسومات انجام دینے کی ذمہ دار ہے جبکہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام گردوارہ پربھاندک کمیٹی کی سہولت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گردوارہ کرتار پور صاحب کے معاملات کو پربھاندک کمیٹی سے لیکر کر پی ایم یو کو دینے سے متعلق پراپیگنڈا حقائق سے منافی ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا ہے کہ کرتار پور راہدری منصوبے کو ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے اور سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سکھ برادری سمیت پوری دنیا سراہ رہی ہے۔

بھارت کو مشورہ ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے کی بجائے اپنی اقلیتوں اور انکی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر