
پاکستان نے برادر ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کابل شہر پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ کابل حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کابل حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری کی کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں۔ایسے موقع پر ہمیں افغان امن عمل خراب کرنے والوں کے خلاف محتاط رہنا ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہروں کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم افغانستان اورافغان عوام کے لیے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News