
بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں جبکہاعلیٰ سطح وفد بھی معزز مہمان کے ہمراہ ہوگا۔
صدر شفیق اپنے دورہ میں صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔
بوسنیا کے صدر اسپیکر قومی اسمبلی ، وزیر خارجہ ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت کے ساتھ الگ الگ ملاقات کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہپاکستان بوسنیا اور ہرزیگوینا کے ساتھ روایتی طور پر گرم اور دوستانہ تعلقات سے لطف اندوز ہے۔
علاوہ ازیں بوسنیا کے صدر کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین باہمی تعاون کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں معاون ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مئی 2019 میں مکہ مکرمہ میں 14 ویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے ضمنی خطوط پربوسنیا کے صدر سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News