جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کو روکنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کا فیصلہ
بول نیوز کی خبر پر سی اے اے کے مزید بڑے مثبت...
سی اے اے کی جانب سے پشاور ائیرپورٹ کو بھی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے معاملے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے پشاور ایئرپورٹ کو بھی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں سی اے اے نے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے پرندوں کے تدارک کے لیے فوری مدد مانگ لی ہے۔
سی اے اے کے مراسلے میں ائیرپورٹ کے اطراف میں موجود ریستوران اور دکانوں میں کریک ڈاؤن کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ پشاور ائیرپورٹ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
پرندے ٹکرانے سے جہازاور مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور اسکے علاوہ جہازوں کی مرمت پر اٹھنے والے اخراجات ناقابل برداشت ہوگئے ہیں ۔
مراسلہ میں ایئرپورٹ مینجر نے ڈپٹی کمشنر پشاور، کینٹو نمنٹ ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کو لکھا ہے۔
یاد رہے کہلاہور اور کراچی کے بعد پشاور ائیرپورٹ بھی ملک کے خطرناک ائیرپورٹس میں شامل ہوگیا ہے ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News