وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ عوامی ایشوز پر بات چیت کے لیے تیار مگر این آر او کسی صورت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں جلد پھوٹ پڑنے والی ہے اپوزیشن کیساتھ ہر عوامی ایشو پربات کرنے کو تیار لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ مختلف منصوبوں کی مد میں بلوچستان میں 600 ارب روپے 3 سالوں میں خرچ کیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں جلد حکومت قائم کرکے جی بی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سابقہ دونوں حکومتوں سے 3 گنا زیادہ 3 ہزار 83 کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی۔ حکومت نے پسماندہ علاقوں کو اولین ترجیح دی ہے۔
وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پر پورا یقین ہے کہ جو وعدے بلوچستان سے کیے گئے پورے کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
