Advertisement
Advertisement
Advertisement

سربراہان کی تعیناتی کیلئے شفاف طریقہ کار اپنایا گیا، عشرت حسین

Now Reading:

سربراہان کی تعیناتی کیلئے شفاف طریقہ کار اپنایا گیا، عشرت حسین

وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے کہ سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرریاں شفاف انداز سے کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سربراہان کی تعیناتی کیلئے شفاف طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو ہم نے ایک سمری بھجوائی جس میں سرکاری اداروں میں سربراہان کی تقرری کا طریقہ کار، اہلیت اور دیگر امور طے کیے تھے تاہم وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس پر کام شروع کیا گیا اور اب تک 45اداروں کے سربراہان کی تقرریاں کرنے کے ساتھ ساتھ گریڈ 21،22 کی ترقیوں کا عمل شفاف انداز سے مکمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل 2015میں بند ہوئی لیکن اسکے ملازمین کی تنخواہیں حکومت اب بھی ادا کر رہی ہے اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو دو، اڑھائی سال کی تنخواہیں اکٹھی ادا کرنے کے بعد پاکستان اسٹیل مل کی 1200ایکٹر اراضی الگ کی جائے اور ساتھ 19 ہزار ایکٹر اراضی حکومت کو منتقل کر نے کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کو لیز پر 1200 ایکٹر اراضی پر مشتمل اسٹیل مل دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کی پیداوار کی استعداد کار کو 3ملین میٹرک ٹن تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے اگر وفاقی، صوبائی، ضلعی اور مقامی لائسنسز اور این او سی کا حساب لگائیں تو ان کے لئے 100 سے زائد دستاویزات درکار ہوتی ہیں ان کو کم کر کے نئے کاروبار کو آسان بنانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اپنی سفارشات جلد پیش کرے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر