وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ 23 نومبر کو وفاقی حکومت کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے یوٹرن لیتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کو مشاورتی اجلاس کا نام دے دیا۔
سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ایک مشاورتی اجلاس تھا جس میں وفاقی حکومت کی دی گئی تجاویز پر ارکان سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت، محکمہ صحت کی مشاورت اور وفاقی حکومت کے 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
