کلبھوشن نے بھارتی سفارتکاروں کا گھناؤنا منصوبہ ناکام بنا دیا
بھارتی جاسوس و دہشت گرد کلبھوشن جادیو کو 16جولائی کو قونصلر رسائی...
پاکستان نے بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی کی پیشکش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل درآمد ضروری ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ کورٹ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی جانب سے عدالتی معاونت چاہتی ہے۔اگر بھارت کو کوئی تحفظات ہیں تو عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے اعتراضات دور کرنے سے متعلق سوال کےجواب میں اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت جان بوجھ کرعدالتی کارروائی کا حصہ بننے سے انکار کر رہا ہے۔ بھارت کو ایک اور قونصلر رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو ہدایات لینے کے لیے کتنا وقت چاہیے ؟ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیں ہدایات لے لوں گا۔
وکیل کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم آپ کو دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔
کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News