
صوبائی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جو کھیل مریم نوازکھیل رہی ہیں اس سے باز آئیں کیونکہ غیرذمہ دارانہ بیان ملک کو عدم استحکام کا شکار کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کیلبری کوئین مہر یافتہ جھوٹی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مریم اپنے سزا یافتہ والد میاں مفرور صاحب کو واپس بلائیں اور عدالتوں میں جواب دیں کیونکہ پینتیس سال انہوں نے ملک کو لوٹا اور اس کا بیڑا غرق کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے نیا چورن بیچ رہی ہیں۔
قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کے محاذ پر وہ پنجاب حکومت کی معاونت کریں گی ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ قانونی پیچیدگیوں کے خاتمے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑے بڑے مافیا بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کی نیٹ ورکنگ ہے جس کی وجہ سے وہ بحران پیدا کر دیتے ہیں، جب ڈیمانڈ اور سپلائی کا وقفہ آتا ہے تو پھر بحران پیدا ہوتا ہے اسی وجہ سے چینی اور آٹے کا بحران پیدا ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News