
21 سال بعد بحال ہونے والی کراچی سرکلر ریلوے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 21 سال بعد بحال ہونے والی کراچی سرکلر ریلوے کا شیڈول جاری کر دیا۔
ابتدائی طور پر اورنگی اسٹیشن سے پپری مارشلنگ یارڈ اسٹیشن تک کراچی سرکلر ریلوے چلائی جائے گی۔ ٹرین کا کرایہ اسٹیشن ٹو اسٹیشن 50 روپے یک طرفہ ہوگا۔
پہلی ٹرین اورنگی اسٹیشن سے 19 نومبر کو 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو گی۔ اورنگی اسٹیشن سے چلنے والی ٹرین 9 بج کر 15 منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری اسٹیشن پہنچے گی۔
اورنگی اسٹیشن سے صبح 10 بجے، دن ایک بجے اور 4 بجے ٹرین چلائی جائے گی۔
پپری مارشلنگ یارڈ سے 19 نومبر کو صبح 7 بجے ٹرین اورنگی اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گی۔ پپری اسٹیشن سے چلنے والی ٹرین اورنگی اسٹیشن صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پہنچے گی۔
اسی طرح پپری اسٹیشن سے ساڑھے 9 بجے، دن ایک بجے اور شام ساڑھے 4 بجے بھی ٹرین چلائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News