
معاون خصوصی اور مشیر خزانہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے، فرد جرم کا مطلب ہے وہ تمام داستانیں سچ تھیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اور مشیر خزانہ شہراز اکبر 90 شاہراہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ پڑھنے پر لیگی صدر کی کارستانیوں کا پتہ چل جائے گا۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ آج لاہور اور میرے لیے ایک تاریخی دن ہے، مجھ پر الزام ہے ایک سال سے چوری اور کرپشن کی جھوٹی داستانیں سنا رہا ہوں، آج ان داستانوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چارج شیٹ کے مطابق کل 16 ملزمان ہیں، 16 میں سے 4 ملزمان اشتہاری قرار دے دیئے گئے ہیں، داماد ہارون یوسف بھی اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا عدالتی فیصلہ پڑھنے پر شہباز شریف کی کارستانیوں کا پتا چل جائے گا، عدالتی فیصلے میں ایک ایک چیز کو واضح بیان کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ خادم اعلی نے جو بھی لوٹا وہ سب کا سب کرپشن اور منی لانڈرنگ سے تھا جس پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، فرد جرم ہم نے نہیں بلکہ عدالت نے لگائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہحکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کو سیاسی مجبوریوں پر این آر او ملتا رہا لیکن و زیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News