
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔
…Forum showed serious concern in the wake of irrefutable evidence of Indian state sponsored terrorism & efforts to destabilize Pakistan. Indian efforts to sabotage CPEC, involvement in financing and training of terrorist organizations for fomenting unrest in (2/6)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2020
کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ لائن آف کنٹرول سمیت ملکی سرحدوں کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل کی مثبت پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
…LOC from Indian firing deliberately targeting civil population. Forum expressed strong will, resolve and determination to defend the motherland against any misadventure. Forum also deliberated upon the COVID-19 situation and measures required to confront the pandemic in (4/6)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2020
کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے ناقابل تردید ثبوت پر بات کی گئی اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
…these challenges into opportunities for the stability & prosperity of the people of Pakistan” COAS. (6/6)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2020
کور کمانڈرز نے کہا کہ بھارت کی سی پیک کو سبو تاژ کرنے کی کوششوں، دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد اور تربیت سے خطے کے امن و سیکیورٹی کو شدید خطرہ ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ پاکستان کے عوام کی خوشحالی و استحکام کے لیے چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہمارا فرض ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News