
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
آرمی چیف نے کہا کہ اللہ ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری مرحوم کے لواحقین کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS, expresses heartfelt condolences on the sad demise of former Chief of the Naval Staff Admiral Fasih Bokhari (retired). “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen”, COAS.
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 24, 2020
واضح رہے کہ سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری آج صبح اسلام آباد میں انتقال کر گئےتھے۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
ایڈمرل فصیح بخاری نے 1962 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور 1997 سے 1999 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News