
کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث سندھ حکومت نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے کنٹرول روم قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کنٹرول روم ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے چھٹے فلور پر قائم کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے 60 سال سے کم عمر افراد کے کورونا پی سی آرٹیسٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے تمام سرکاری اسپتالوں کے لیے نئی ایس او پیز جاری کرد ی ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کا کیا جائے گا۔60 سال سے کم عمر افراد علامتیں موجود ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News