
سندھ میں دہشتگردوں اور کرمنلز کو روکنے کے لئے سیف سٹی منصوبے پر سندھ حکومت نے کام تیز کردیا ہے۔
اس ضمن میں صوبائی وزیرآئی ٹی تیمور تالپور کی صدارت میں سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں این آرٹی سی حکام کی سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس کے دوران کراچی شہر میں پہلے سے لگائے گئے 2600 کیمروں کو تبدیل کرکے انکی جگہ نئے کیمرے لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے صوبے میں سیف سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سیف سٹی منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 10 ہزار ہائی ریزولوشن کیمرے لگائے جائینگے جبکہ پہلے فیز میں کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت ضلع جنوبی کو کیمروں سے کور کرنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News