
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی ترجمان اپوزیشن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ہے جس میں قومی امور پر مشاورت کی گئی ہے۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی ترجمان قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں کیونکہ اپوزیشن ملک دشمنی پر اترآئی ہے اس لئے اب ہم ان کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے لیکن پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی ہے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں ترجمانوں کو بتایا کہ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔
یاد رہے کہ ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزراء ،مشیران،معاونیں بھی شریک رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News