سپریم کورٹ کا رہنما ن لیگ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 91 سے مسلم لیگ (ن) کے...
وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور
نیب نے اومنی گروپ کے ملزم عبد الغنی مجید کی اہلیہ کی پراپرٹی ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہونے کے بعد اومنی گروپ کے ملزم عبد الغنی مجید کی اہلیہ کی پراپرٹی ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب مناحل مجید کی پراپرٹیز، پلاٹس، شیئرز کی ضبطگی کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کرے گا۔
واضح رہے مناحل مجیدکے پہلے ہی جعلی بینک اکاونٹس کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری ہیں۔
نیب نے مناحل مجید کو اشتہاری قرار دینے کی احتساب عدالت سے استدعا کر رکھی ہے جبکہ احتساب عدالت نے مناحل مجید کو بذریعہ اشتہار 12نومبر تک پیش ہونے کی مہلت دے رکھی ہے۔
مناحل مجید جعلی اکاونٹس کے گنے کے کسانوں کے لیے سبسڈی میں خوردبرد کے ریفرنس میں ملزمہ نامزد ہیں۔ا
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News