پاکستان میں تعینات کئے جانے والے نئے چینی سفیر نونگ رونگ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جس کے بعد سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات بھی کی ہے۔
پاکستان میں چین کے نامزد سفیر نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ہے جہاں پر انہوں نے نونگ زونگ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین میں سدا بہار اسٹریٹیجک کوآپریٹیو پارٹنرشپ قائم ہے اور سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں نو تعینات شدہ چینی نونگ رونگ صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ صدر مملکت سے ملاقات میں اپنی سفارت اسناد صدر مملکت کو پیش کریں گے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نونگ رونگ سابق چینی سفیر ژاو جنگ کی جگہ لیں گے جبکہ نونگ رونگ کا تعلق چین کی سیاسی قیادت سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نونگ رونگ ایک چینی صوبے کے مئیر بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
