مسلم لیگ ن کے سینئررہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے ن لیگ چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں بول نیوز سے خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقار بلوچ کو منانے کے لیے پارٹی نے ٹاسک مجھے اور شاہد خاقان عباسی کو دیا تھا، اس متعلق آج ملاقات کے لیے عبدالقادر بلوچ سے رابطہ کیا لیکن وہ اسلام آباد چلے گئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ سے ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے بھی رابطہ کیا، لیکن عبدالقادر بلوچ نے ملنے سے انکار کردی ہے۔
ن لیگ کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ عبدالقادر بلوچ نہ جائیں، لیکن وہ جہاں رہیں انکے لیے نیک خواہشات ہیں بارہا منانے کی کوششوں کے باوجود لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نہیں مانے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
