
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر پختونخوا حکومت نے پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے سے روکنے کی کوششیں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں کو کورونا کی صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے اپوزیشن سے رابطہ کرنے کے لئیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق کابینہ کمیٹی کورونا کی صورتحال سے اپوزیشن کا آگاہ کرے گی کیونکہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کسی کو زبردستی جلسے جلوس سے نہیں روکتی لیکن یہ موقع مناسب نہیں ہے اس لئے ہمیں امید ہے اپوزیشن سنجیدہ رویہ اپنائے گی۔
کمیٹی کی جانب سے اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کو جل بدھ 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں دعوت دے دی گئی ہے جس میں کمیٹی کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپوزیشن سے جلسہ موخر کرانے کا کہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News