Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیر الجہتی، دو طرفہ تعلقات ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیر الجہتی، دو طرفہ تعلقات ہیں، وزیر خارجہ

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  مذاکرات کا آغاز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ اور کمیشن کے نائب صدر جوزف بوريل کی مشترکہ صدارت میں بذریعہ ویڈیو لنک ہوا۔

فریقین نے  پاکستان اور یورپی یونین کے مابین،گذشتہ برس طے پانے والے “اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان” پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں، دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دوران اجلاس کورونا عالمی وبائی صورتحال اور اس وبا ءکے مضمرات سے نمٹنے  کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے اس عالمی وبا ءکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات  پر روشنی ڈالی۔

Advertisement

اس موقع پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیر الجہتی ،دو طرفہ تعلقات موجود ہیں ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ   پاکستان اور یورپی یونین کے مابین مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں اعلی ٰسطحی روابط کا تسلسل، خوشگوار تعلقات کا مظہر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان  نے محدود معاشی وسائل کے باوجود اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے ذریعے کورونا وباءکے پھیلاؤ میں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی ۔

وزیر خارجہ نےکہا کہ  کورونا عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر، کمزور معیشتوں کی معاشی بحالی  کے لیے وزیراعظم عمران خان نے قرضوں کی ادائیگی پر سہولت کی تجویز دی تھی جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے  کورونا وبا ءکے دوران یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت پر یورپی یونین کے سربراہ برائے امور خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے پاکستان میں غریب طبقے کی معاشی معاونت  کےلیےشروع کیے گئے احساس پروگرام کے خدوخال اور اس پروگرام سے حاصل ہونے والے حوصلہ افزا نتائج پر  بھی روشنی ڈالی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضمرات سے نمٹنے کے لیے ’کلین گرین پاکستان‘پروگرام کا آغاز کیا۔

انہوں نے اپنے یورپی ہم منصب کو، بعض یورپی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں میں پائی جانے والی تشویش سے  بھی آگاہ کیا۔

دوران اجلاس افغانستان میں قیام امن  کے لیے جاری کاوشوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو افغانستان میں قیام امن  کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر