Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ پرامن حل کیلئے کوشاں ہے، صدرعارف علوی

Now Reading:

پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ پرامن حل کیلئے کوشاں ہے، صدرعارف علوی

صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کے پرامن حل کیلئے کوشاں رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ اینڈ ہیومینیٹرین کوآرڈینیٹر ،جولین ہارنیس نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جموں و کشمیر کا بنیادی تنازعہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے،اقوام متحدہ جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کرے۔

صدر مملکت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں۔

 صدر عارف علوی نے جولین ہارنیس کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے خلاف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور احساس پروگرام کے بارےآگاہ کیا۔

Advertisement

 اس موقع پر جولین ہارنیس نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے برداشت کا حامل معاشرہ ہے۔

صدر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانے پر اقوام ِمتحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے کردار کو بھی سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر