
کشمور میں چار سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمور میں چار سالہ معصوم بچی علیشہ مغل زیادتی کیس کے معاملے پر ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں واقعے کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کشمور پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش برڑو نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں اور اس کی کمسن بیٹی سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی بیٹی اور بیوی کی قربانی دے دی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کشمور میں ماں اور چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے بلایا گیا تھا، ماں اور 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فروخت کردیا گیاتھا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر خاتون اور بچی کو اسپتال منتقل کردیا تھا، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بچی کی حالت غیر ہے، جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایس ایچ او کشمور اکبر چنا کا کہنا تھا کہ خاتون اور بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News