
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS expresses grief on passing away of Chief Justice Peshawar High Court, Justice Waqar Ahmed Seth . “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen”, COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 12, 2020
اس ضمن میں آرمی چیف نے دعائیہ کلمات کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے انتقال پر انکے گھر والوں س بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائیہ کلمات کا استعمال کیا ہے۔
Saddened to learn of the passing of Chief Justice Peshawar High Court Waqar Ahmed Seth. May his soul rest in peace – Ameen. My condolences & prayers go to his family.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 12, 2020
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے درجات بلند فرمائے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مرحوم کے گھروالوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News