
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔
کراچی میں پاکستان ریلوے کی میٹنگ کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی طور پر پرانی باتیں ہیں ۔ابھی ساری پارٹیاں گلگت گئی ہوئی ہیں،16 تاریخ سے نئی باتیں ملیں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کا بہت شور ہے،انہوں نے ایک ذمہ دارنہ سوچ ظاہر کی ہے۔ پیپلز پارٹی ،ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی، کم از کم وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر گلگت میں عوام کا فیصلہ منظور نہ کیا گیا تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کیسز اور این آر او کے علاوہ تمام چیزوں پر ڈائیلاگ کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہر آدمی کہتا تھا جہانگیر ترین بھاگ گیا ہے، جہانگیر ترین آگیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں ہٹ لسٹ پر رہتا ہوں، مجھ پر چار خودکش حملے ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے لیے 40 کوچز تیار کی ہیں۔ ریلوے میں ڈرائیور زکا بھی اضافہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں گریڈ 16 تک پینشن دینے جارہا ہوں۔6ارب روپے جاری کرنے جارہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News