
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر کورونا کے نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایرپورٹ پر کام کرنے والے متعدد سی اے اے ملازمین عملہ کورونا کا شکار ہونے پر گھروں پر آئیسولیٹ ہوگئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق کراچی ایرپورٹ پر کام کرنے والے سی اے اے ملازمین نے خود کو گھر پر آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
ملازمین نے 14 روز کے لیے گھروں پر کورنٹائن کیا ہے جبکہ کورونا کا شکار ملازمین کا اضافی چارج دیگر ملازمین کے حوالے کردیا گیا یے۔
کراچی ایئرپورٹ دستاویز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ منیجر دفتر کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر ذوالفقار وحید جوائنٹ ڈاریکٹر کمرشل آغا نبی، منیجر پی ایف ایس آصف افتخار ٹرمینل۔منیجر ڈومیسٹک طارق حمید اور بین الاقوامی آرئیول ٹرمینل منیجر نعمان خان کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ کیسز مثبت آنے پر ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریننگ پر موجود 27 ایرٹریفک کنٹرولرز کے کورونا کیسز سامنے پر سول ایوی ایشن حیدرآباد ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News