کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کی تاریخ کا اعلان
کراچی والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی،پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر...
پاکستان ریلوے نے یو ٹرن لے لیا، ابتدائی مرحلے میں کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر )کا ایک روٹ ہی بحال ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) 46 کلومیٹر پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکلر ریلوے پہلے مرحلے میں کراچی سٹی اسٹیشن سے پپری اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔ کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک سرکلر ریلوے 15 دسمبر کے بعد چلائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن تک ٹریک کی حالت خستہ اور اسٹیشن کی ابتر صورتحال ہونے پر کے سی آر اس ٹریک پر نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
14 کلومیٹر کے ٹریک پر تمام اسٹیشن کی صورتحال ابتر ہے، ٹریک نشہ آور افراد کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News