
پاکستان کے بڑے شہروں میں ٹریفک کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس کے بعد کوئٹہ بھی ان شہروں میں شامل ہے جہاں ٹریفک جام کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
کراچی، لاہور کے بعد کوئٹہ بھی ٹریفک مسائل کا شکار ہوگیا ہے مصروف شاہراوں پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔
مرکزی باچا خان چوک پر روزانہ شدید ٹریفک جام سے شہری سخت پریشان ہیں۔ لیاقت بازار سے باچا خان چوک تک کا دس منٹ کا سفرایک گھنٹے میں طے ہونےلگا ہے۔
یہی حال نواکلی اور سریاب روڈ کا بھی ہے۔ پیک آوورز میں ٹریفک کا بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے۔
لیکن حسب معمول ٹریفک پولیس پر اس کا کوئی اثر نہیں۔ بارہا کی توجہ کے باوجود ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل ٹریفک جام نے انکی زندگی اجیرن کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News