Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے، اسد عمر

Now Reading:

موجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ  کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت وزیراعظم  کامیاب جوان پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار  نے وفاقی وزیر کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ترقی  کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

معاونِ خصوصی نے نیشنل یوتھ کونسل، اسکلز فار آل ، یوتھ انٹرپرنیور شپ  اور ٹائیگر فورس کی کارکردگی سے متعلق  بھی بریفنگ دی۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ   ملک بھر کے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار  کے لیے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزیدکہا کہ  ملک بھرسے پڑھے لکھے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ جات کی ادائیگی کامیابی سے جاری ہے ۔  50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ  تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر  نے اس موقع پر کہا کہ   موجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ  کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔  ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں کو شفاف طریقے سے میرٹ پر قرض دیں،عوام کے ٹیکس کا پیسہ سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہ ہو ۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پورٹل پر تمام نوکریوں سے متعلق ایک لنک بنایا جائے تاکہ   نوجوان نسل کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام معلومات میسر ہو ں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح جونوان کو با اختیار اور ہنر مند بنانا ہے جس کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر